جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

معروف سنگر سلمان کا ایسا گیت جو وہ سابق صدر مرحوم فاروق لغاری کو سنانے گئے تو انہیں تین سال کیلئے ٹی وی پر بین کر دیا گیا،اس گیت کو کس نے لکھا تھا اور اس میں ایسا کیا تھا کہ جس نے سلمان کا کیرئیر ہی تباہ کر دیا ؟

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف کالم نگار و تجزیہ کار حسن نثار اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں کہ میں موت کے بعد چند روز پہلے تک بھی اس کی عزت اور کبھی کبھی اسے یاد بھی کرتا رہا لیکن چند روز پہلے اس مرحوم کا سارا بھرم چکنا چور ہو گیا۔ فاروق لغاری مرحوم سے اچھا تعلق تھا جس کی بنیادی وجہ کتب بینی کا مشترکہ شوق تھا۔ مرحوم ان دنوں صدر پاکستان تھے

او ممنون حسین ٹائپ نہیں 58ٹو بی سے مسلح طاقتور صدر جس نے بعد ازاں اس محسن بے نظیر کو بھی فارغ کر دیا جس نے انہیں صدر بنوایا اور ’’فاروق بھائی‘‘ کہا کرتی تھیں۔ تب ملک معراج خالد مرحوم و مغفور ، نگران وزیر اعظم تھے۔ان دنوں مجھ پر ’’احتساب‘‘ کا جنون طاری تھا اور میں بے تکان اس موضوع پر لکھ رہا تھا۔ لاجک یہ تھی کہ کڑے احتساب کے بغیر ’’انتخاب‘‘ بیہودہ ایکسرسائز کے سوا کچھ نہ ہو گا۔ انہی دنوں نامورسنگر کمپوزر سلمان میرے پاس آئے تو شاید حفیظ اللہ نیازی بھی ان کے ساتھ تھے۔ فرمائش یہ تھی کہ ’’احتساب‘‘ کے حوالہ سے انہیں کوئی گیت لکھ دوں جو میں نے لکھ دیا جس کا مکھڑا تھاانتخاب نہیں احتساب،ورنہ خونی انقلاب سلمان نے عمدگی سے کمپوز کر کے خوبصورتی سے یہ گیت ریکارڈ کرایا جو مجھے بھی بہت پسند آیا لیکن پھر یہ گیت ’’غائب‘‘ ہو گیا تو میں نے سوچا کہ سلمان ڈر گیا ہے یا اس نے کوئی سمجھوتہ کر لیا ہے۔ غصہ تو مجھے بہت تھا لیکن صبر کے سوا کوئی صورت نہیں تھی البتہ سلمان کے بارے میری رائے تبدیل ہو گئی اور پھر برسوں بیت گئے۔ پچھلے دنوں عید سے چند دن پہلے کسی پرائیویٹ نجی ٹی وی چینل پر کسی خاتون اینکر کے ساتھ گفتگو کے دوران سلمان نے ایک سنسنی خیز انکشاف کیا جو میں نے خود تو نہیں سنا لیکن بیشمار لوگوں نے فون پر مجھے اس بارے میں بتایا جس کے بعد سلمان پر پیار آیا

اور فاروق لغاری کا بھرم ٹوٹ گیا ۔ سلمان نے بتایا کہ اس نے صدر مملکت فاروق لغاری سے وقت لیکر اس شخص کو یہ گیت سنایا جسے سننے کے بعد اس نے منافقانہ اگر مگر چونکہ چنانچہ والی گول مول گفتگو کے بعد سلمان کو رخصت کیا اور پھر تین سال کے لئے سلمان کو پی ٹی وی پر بین کر دیا۔ یاد رہے کہ اس وقت نجی ٹی وی چینلز کا کوئی وجود نہیں تھا۔پی ٹی وی کی مکمل اجارہ داری تھی ۔

یہ اندازہ لگانا بہت آسان ہے کہ سلمان کو کتنا دکھ اٹھانا اور نقصان برداشت کرنا پڑا ہوگا۔ سلمان صدر مملکت کے ساتھ رابطہ کرنے سے پہلے مجھ سے مشورہ کر لیتا تو میں سمجھا دیتا کہ یہ طبقہ تو پیداوار ہی ’’سٹیٹس کو‘‘ کی ہے۔ دکھ مجھے اس بات کا ہے کہ پاکباز فاروق لغاری ایک نوجوان پڑھے لکھے فنکار کے کیرئیر سے کھیل گیا حالانکہ چاہتا تو سمجھا بجھا کر سلمان کو اس ’’حرکت‘‘

سے روک سکتا تھا کہ سلمان نرا سنگر ہی نہیں ڈاکٹر بھی ہے یازیادہ سے زیادہ یہ گیت بین کر دیتا، پورے کے پورے سلمان کو بین کرنا اور وہ بھی تین سال کے لئے ایک غیر منصفانہ بلکہ ظالمانہ فیصلہ تھا۔ عشروں بعد اصل کہانی معلوم ہوئی تو سلمان کے بارے میں غصہ اور فاروق لغاری کے لئے جو عزت دل میں تھی، ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دل سے جاتی رہی ہے۔ سبق اس کہانی کا یہ کہ چند مخصوص طبقات عوام کے ہمدرد یا دوست ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ فاروق لغاری جیسوں کا تو فیول یا چارہ ہی عوام ہیں۔ اک اور احمقانہ سا خیال یہ ہے کہ اگر اس وقت ’’ویو‘‘ بن جاتی، احتساب کے لئے لوگ اٹھ کھڑے ہوتے تو شاید پاکستان کے کئی قیمتی سال ضائع ہونے سے بچ جاتے لیکن قدرت کا اپنا نظام اور اپنے فیصلے ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…