اسلام آباد ( آن لائن ) مسلم لیگ ن کے رہنما سنیٹرپرویز رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کھلی عدالت میں سماعت ہونی چاہیے،اگر احتساب کا عمل پردوں کے پیچھے چھپایا گیا تو شکایات میں اضافہ ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کیخلاف بغیر شواہد اور دستاویزات کے مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اگر احتساب کا عمل پردوں کے پیچھے چھپایا گیا تو شکایات میں اضافہ ہوگا، اور ہم یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ چوری چھپے واردات کی کوشش کی جا رہی ہے۔