جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

امریکی پابندیوں کا جواب،اب امریکہ کی یہ اشیاء کوئی ترک استعمال نہیں کریگا، ترک صدر رجب طیب اردگان نے جوابی پابندیوں کا اعلان کردیا

datetime 14  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی )ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی امریکہ کی بنی ہوئی الیکٹرونک مصنوعات کا بائیکاٹ کرے گا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اپنے خطاب میں ترک صدر نے کہا کہ ترکی امریکا کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیوں کا بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر امریکی کمپنی ایپل کا بنا ہوا آئی فون مارکیٹ میں ہے،

تو جنوبی کوریا کا بنا ہوا سام سنگ سمارٹ فون بھی موجود ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے امریکی پادری اینڈریو برنسن کی رہائی سے متعلق مطالبات مسترد کیے جانے کے بعدامریکا نے ترکی کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا، جب کہ اس تناظر میں ترک کرنسی لیرا کی قدر میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔دریں اثناء سابق امریکی سفیر روس ولسن نے کہا ہے کہ امریکہ کو ترکی کے خلاف پابندیوں سے نقصان پہنچے گا،ترکی کے خلاف چھیڑی گئی اقتصادی جنگ سے نقصان اٹھائے گا اور اس سے عالمی مالی منڈیاں بھی متاثر ہوں گی،امریکہ کو ترکی کے خلاف پابندیوں سے نقصان پہنچے گا۔ سابق امریکی سفیرمتحدہ امریکہ کے سابق سفیر برائے انقرہ روس ولسن کا کہنا ہے کہ ان کا ملک ترکی کے خلاف چھیڑی گئی اقتصادی جنگ سے نقصان اٹھائے گا اور اس سے عالمی مالی منڈیاں بھی متاثر ہوں گی۔امریکی ٹیلی ویژن سے کو انٹرویو دیتے ہوئے روس ولسن نے واشنگٹن کی جانب سے پابندیوں کے فیصلے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ضمن پیچھے قدم نہ ہٹایا گیا تو یہ امریکہ اور دنیا بھر کو متاثر کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ ترکی پر پابندیوں کے دو بڑے خطرات پائے جاتے ہیں، پہلا خطرہ دونوں ملکوں کے ایک طویل عرصے سے چلے آنے والے اچھے تعلقات کا متاثر ہونا ہے تو دوسرا خطرہ ترکی میں معاشی کمزوری کے دیگر ملکوں کی مالی منڈیوں پر ممکنہ منفی اثرات پر مبنی ہے۔ترکی کے حوالے سے فیصلوں کے امریکہ کے مفادات کو وسیع پیمانے کا نقصان پہنچانے کا ذکر کرنے والے ولسن نے امریکی انتظامیہ سے اس معاملے میں پیچھے قدم ہٹانے کی اپیل کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…