اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

محمود خان اچکزئی کو شکست دینے کا انعام، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قاسم سوری کو اہم ترین عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کردیا

datetime 13  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمود خان اچکزئی کو شکست دینے کا انعام، تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قاسم سوری کو اہم ترین عہدے پر تعینات کرنے کا اعلان کردیا اسلام آباد (این این آئی) تحریک انصاف انصاف نے بلوچستان سے منتخب ہو نے والے رکن قومی اسمبلی قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کر دیا ہے، قاسم سوری نے پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی

انہوں نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے۔قاسم سور ی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔نامزد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بنی گالہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان نے قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کردیا ہے،قاسم سوری کا تعلق بلوچستان سے ہے، اور یہ پی ٹی کے دیرینہ کارکن ہے،قومی اسمبلی کو احسن انداز سے چلائیں گے،ان کا کہنا تھااپوزیشن جماعتوں سے بھی رابطے ہوئے، نامزد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا میں شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان نے مجھے ڈپٹی اسپیکر نامزد کیا ہے،بلوچستان کی نمائندگی سے بلوچستان کا احساس محرومی دورہوگا،عمران خان نے مجھ پر بھروسہ کیا ہے، ایوان کو احسن انداز میں چلائیں گے۔پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی کو کوئٹہ این اے 265 سے شکست دی تھی قاسم سوری نے پچیس ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے جبکہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے محمود اچکزئی نے گیا رہ ہزار چار سو ستاسی ووٹ حاصل کیے۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…