اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ذہنی تناﺅ کی وجہ سے بالوں کے گرنے یا گنج پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے ۔طبی ماہرین کے مطابق اس وجہ سے اگر بالوں سے محروم ہورہے ہوں تو اسے telogen effluvium کہا جاتا ہے جس کے دوران تناﺅ کے باعث بالوں کی جڑوں کو ’’سونے‘‘ پر مجبور کردیتا ہے جس کے باعث بال گرنے لگتے ہیں یا کچھ حصوں سے کھوپڑی نمایاں ہونے لگتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق بالوں کی جڑوں کی اپنی زندگی کا چکر ہوتا ہے۔ نشوونما، تبدیلی، آرام اور گرنا،
بیشتر افراد اس پیچیدہ عمل کو سمجھنے سے قاصر ہوتے ہیں، آسان الفاظ میں کہا جائے تو ذہنی تناﺅ آپ کو گنج پن کا شکار بنا سکتا ہے۔ تاہم یہ اثر اکثر حالات میں دیرپا نہیں ہوتا بلکہ مکمل گنج پن اسی وقت تک ممکن نہیں جب تک سر کے اندر ورم موجود نہ ہو۔ تناﺅ کے نتیجے میں بالوں کے گرنے کا نوٹس فوری طور پر نہیں ہوتا بلکہ 3 ماہ بعد اس کے آثار نظر آنا شروع ہوتے ہیں ۔اس لئے آپ کو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے۔