اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

اسد عمر نے اپنے بڑے بھائی محمد زبیر کی پنشن سمری منظور کرنے سے انکار کر دیا، حیران کن وجہ

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے سابق گورنر سندھ اور اپنے بھائی زبیر عمر کو پنشن دینے کیلئے قوانین میں نرمی سے انکار کر دیا ہے۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سمری نگران حکومت کے دور میں کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے دی گئی تھی۔ سابق گورنرز کو ان کی تنخواہ کی 80 فیصد رقم ماہانہ پنشن کے طور پر دی جاتی ہے تاہم پنشن کے حصول کیلئے کم از کم دو سال سے گورنر کے

عہدے پر رہنا ضروری ہوتا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے محمد زبیر کو فروری 2017ء میں گورنر مقرر کیا تھا لیکن پچیس جولائی کو عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کی وجہ سے انہوں نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس طرح محمد زبیر ڈیڑھ سال کے لیے گورنر سندھ رہے اور پنشن کے حصول کے لیے مقرر کم از کم 2 سال کی مدت پوری نہ کر سکے۔ اسد عمر نے کہا کہ مفادات کے ٹکراؤ کی وجہ سے سمری مسترد کی۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…