پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

تحریک انصاف جب تک 6نکاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی اس وقت تک آزاد بیچوں پر بیٹھیں گے،اہم سیاسی جماعت نے حمایت کے باوجود الگ رہنے کا اعلان کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک تحریک انصا ف ہماری پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے ۔6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد نہیں کرتی وہ قومی اسمبلی میں آزاد بینچوں پر بیٹھے گئے اس وقت بلوچستان نیشنل پارٹی کی قومی اسمبلی میں خاتون سمیت 4 نشستیں ہیں

جن میں سردار اختر جان مینگل، ہاشم نوتیزئی، آغاحسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہنازنصیر بلوچ شامل ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ سردار اختر مینگل نے واضح طورپر کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے پیش کئے گئے 6نقاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیلئے ہم ایک سال تک انتظار کرینگے اس کے بعد فیصلہ کرنے میں ہماری پارٹی آزاد ہوگی۔دریں اثناء بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل )کے سربراہ اور نومنتخب رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے بلوچستان ہاؤس اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی اسد قیصر، عارف علوی، اور ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری نے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تحریک انصاف کے نامزد وزیراعظم عمران خان اور پارٹی کے نامزد سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس موقع پر بی این پی (مینگل)کے رکن قومی اسمبلی ہاشم نوتیزئی ،آغا حسن بلوچ، محترمہ ڈاکٹر شہناز نصیر بلوچ، پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر ڈاکٹر جہانزیب بلوچ بھی موجود تھے۔ دونوں پارٹی کے رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال ہو۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…