ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کی وہ رکن اسمبلی جس کے منتخب ہونے پر افریقہ میں بھی خوشیاں منائی گئیں

datetime 12  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ اسمبلی میں پاکستان کی پہلی شیدی رکن اسمبلی تنزیلہ قمبرانی نے کہا ہے کہ ان کے انتخاب پر افریقا کے لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے مخصوص نشست پر سندھ اسمبلی میں پہنچنے والی تنزیلہ قمبرانی ملک کی پہلی شیدی رکن اسمبلی ہیں، انہوں نے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ وہ باہر یعنی اپنے رنگ سے شیدی اور اندر سے سندھی ہیں۔ وہ سندھ کی بیٹی ہیں۔

سندھ کا پانی پیا ہے، سندھ کی زمین نے انھیں طاقت بخشی ہے اس لیے وہ سندھی ہیں۔شیدی کمیونٹی پاکستان بننے سے پہلے یہاںآئی، وہ کئی صدیوں سے سندھ میں مقیم ہیں۔اپنے لباس کے حوالے سے تنزیلہ قمبرانی نے کہا میں سندھ اور افریقا کا مکسچر ہوں تو میرے لباس سے بھی یہ لگنا چاہیے، میں اس بات سے اتفاق کرتی ہوں کہ میں سندھ اور افریقا کا کاک ٹیل ہوں۔انھوں نے کہا کہ انھیں پیپلز پارٹی نے مخصوص نشست پر رکن سندھ اسمبلی بنایا، ان کے سامنے رہنمائی کرنے والی دو شخصیتیں ہیں بھٹو اور ہوش محمد شیدی۔ تنزیلہ نے کہاکہ میں ذوالفقار علی بھٹو سے متاثر ہوں، اور ہوش محمد شیدی مجھے منزل پر پہنچنے کا راستہ دکھائیں گے۔شیدی رکن اسمبلی تنزیلہ قمبرانی نے پر عزم لہجے میں کہا کہ ان کی منزل ملک کو پوری دنیا میں ایک مقام اور گرین پاسپورٹ کو قابل قدر جگہ دلانا ہے۔واضح رہے کہ شیدی پاکستان میں رہنے والے افریقی نسل کے سیاہ فام لوگ ہیں، ان کے آباؤ اجداد افریقا سے پاکستان کے صوبے سندھ اور بلوچستان میں آکر آباد ہوئے، کراچی کی منگھو پیر پہاڑی پر واقع درگاہ حضرت خواجہ حسن سخی سلطان عرف منگھو پیر ان کے روحانی پیشوا ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…