نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹر کپل دیو نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور متوقع وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف نے تین بھارتی کرکٹروں کو عمران خان کی بطور وزیراعظم تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی ہے جن میں کپل دیو،
سنیل گواسکر اور نوجوت سندھو شامل ہیں۔ حلف برداری تقریب میں 1992 ء کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔ عمران خان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت پر بھارتی کرکٹر کپل دیو نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’ہیلو پاکستان‘‘ میں آ رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک تاریخی موقع ہے جب عمران خان بطور وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ مجھے اس لمحے کا شدت سے انتظار ہے ۔