اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل اسکینڈل کیس میں نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا‘ چیف جسٹس نے کہا کہ نیب لوگوں کو دوران تحقیقات کیوں اٹھا کر لے جاتا ہے جسے پکڑنا ہوتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ جمعہ کو سپریم کورٹ میں این آئی سی ایل اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے نیب کو ایاز خان نیازی کی گرفتاری سے روک دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جسے پکڑنا تھا
وہ تو ملک سے باہر بھاگ گیا پتہ ہے کیسے سیاسی طور پر لوگوں کو باہر بھیج دیا جاتا ہے جو پاکستان میں ہوتا ہے اسے گرفتار کرلیا جاتا ہے نیب لوگوں کو دوران تحقیقات کیوں اٹھا کر لے جاتا ہے جسے پکڑنا ہوتا ہے آپ پکڑتے نہیں سب معلومات ہیں جسے پکڑنا ہوتا ہے اسے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ایاز خان نیازی کے خلاف دو انکوائریاں چل رہی ہیں۔