جمعرات‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

فلمسٹار حمائمہ ملک کو لاہور کے ہوٹل میں جنسی ہراسانی کا سامنا ہوٹل کے کمرے میں میرے ساتھ کیا ہوا؟اداکارہ نےکس پر سنگین الزام عائد کر دیا، پوری کہانی سامنے لے آئی

datetime 10  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کی معروف اداکارہ اور فلمسٹار حمائمہ ملک کو ہوٹل میں جنسی ہراسانی کا سامنا، حمائمہ ملک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تہلکہ خیز انکشاف کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی معروف اداکارہ اور فلمسٹار حمائمہ ملک کو لاہور کے ایک ہوٹل میں جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑ گیا

جس پر انہوں نے پورا واقعہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کے معاملے میں ہوٹل انتظامیہ کو بھی ملوث قراردیدیا ہے۔ حمائمہ ملک نے اپنے ٹویٹر پیغام میںانہیں جنسی طور پر ہراساں کرنیوالے شخص کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں مجھے ہراساں کیا گیاہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں جنسی ہراساں کرنیوالا شخص برابر والے کمرے میں قیام پذیر تھا اور اس نے انہیں رات 2بجے بزنس میٹنگ کی آڑ میں ملاقات کا پیغام بھیجا۔ حمائمہ بتاتی ہیں کہ اس شخص نے جب انہیں کمرے میں روتے سنا تو اس نے ہمدردی جتائی اور کہا کہ میں آپ کیلئے فکر مند ہوں اگر آپ چاہیں تو ہم میٹنگ کیلئے باہر بھی چل سکتے ہیں ۔ فلمسٹار حمائمہ کا کہنا تھا کہ انہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے میں ہوٹل انتظامیہ کا اہم کردار ہے جس نے ان سے پوچھے بغیر اور کسٹمر کی رازداری شیئر کرتے ہوئے ان کا موبائل نمبر ہوٹل میں ہی ان کے برابر والے کمرے میں مقیم شخص کو دیا ۔ واضح رہے کہ فلمسٹار حمائمہ ملک ہی پہلی شوبز شخصیت نہیں جن کو جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا ہے بلکہ اس سے قبل بھی کئی شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین الزامات عائد کر چکی ہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں گلوکارہ میشا شفیع نے گلوکار اور ادارکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا، میشا شفیع کے الزامات کے جواب میں علی ظفر نے انہیں لیگل نوٹس بھیجا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…