جیکب آباد(آئی این پی)پانچ سال سے امراض چشم کاشعبہ بحال نہ ہوا مایوس ہو کر دوماہرڈاکٹرزنے ریٹائرمنٹ لے لی تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سول اسپتال میں امراض چشم کاشعبہ پانچ سال سے غیرفعال ہونے کی شکایات کرتے کرتے تھک کر مایوس دوامراض چشم کے ماہر ڈاکٹرز محمد ہاشم قریشی اورمنورلعل نے ریٹائرمنٹ لے لی ہے جس کے بعدسول اسپتال میں امراض چشم کے ماہر ڈاکٹرکی آسامی خالی ہوگئی ہے جبکہ ای این ٹی بلاک پر قبضے بھی کرلیے گئے ہیں واضح رہے کہ امراض چشم کاآپریشن تھیٹرپانچ سال
سے بندتھا اورمشینر ی کے پرزے تک چوری کرلیے گئے تھے ایسی شکایات متعلقہ شعبے کے ڈاکٹرنے محکمہ صحت کے اعلیٰ افسران کو کی گئی لیکن کوئی ازالہ نہ ہونے کی وجہ سے ماہر ڈاکٹرز مایوسی کاشکارتھے کیونکہ آنے والے مریضوں کا مشین کے ذریعے معائنہ تک نہیں کرسکتے تھے کیونکہ مشین بھی خراب تھی جب مریض کو کوئی ریلیف نہ ملے تو ان کے کوسنے ڈاکٹر زکیوں سہے یہی وجوہات تھیں جس کے باعث امراض چشم کے ماہر دوڈاکٹرزنے دلبرداشتہ ہوکر وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لے لی۔