بیجنگ(آئی این پی)چین نے امریکی اضافی محصولات کے رد عمل میں 333امریکی اشیاء پر اضافی ڈیوٹی عائد کر دی، اضافی ڈیوٹی سے حاصل شدہ ٹیکس کا تخمینہ 16ارب ڈالر بنتا ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق چین نے امریکا کی جانب سے اضافی محصولات کے رد عمل میں نئے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکا سے درآمد کی جانے والی
کم از کم 333 اشیا پر پچیس فیصد ٹیکس بڑھا دیا گیا، جس کا حجم سولہ ارب ڈالر بنتا ہے۔ ان میں خام تیل، ڈیزل اور کوئلے کے علاوہ فولادی اور طبی ساز وسامان بھی شامل ہے۔ اس سے قبل امریکا نے بھی چینی مصنوعات پر ٹیکس میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔ دونوں ممالک کی جانب سے کیے جانے والے ان اقدامات پر تیئس اگست سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔