اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

روس پاکستان کے ساتھ کیمیائی ہتھیاروں میں تعاون چاہتاہے، روسی سفیر نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روس پاکستان کے ساتھ کیمیائی ہتھیاروں میں تعاون چاہتاہے، روسی سفیر نے عمران خان کو بڑی پیشکش کر دی اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں روس کے سفیر کی بنی گالہ آمد،چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو مبارکباد دی ہے ۔

اس موقع پر روسی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں۔ روسی کوہ پیما کی جان بچانے پر پاکستان پائلٹس کے خصوصا شکرگزار ہیں۔روسی سفیر نے کہا ماسکو پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری کا خواہاں ہے۔ روس معاشی تعاون، انسانی حقوق میں بہتری اورکیمیائی ہتھیاروں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ دہشت گردی کے انسداد اور افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کے ساتھ اشتراک کے خواہاں ہیں۔ باہمی تعاون کی راہ میں حائل مسائل کے فوری حل کی تدبیر کرنا ہوگی۔ پاکستانی اور روسی بینکوں کے مابین براہ راست روابط کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے ۔چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے مبارکباد پر روسی سفیر کا شکریہ اداکیا گیا اور کہا کہ میں اور میری حکومت روس کے ساتھ تعاون میں بہتری لانا چاہتے ہیں۔ روسی ڈرلنگ کمپنیوں کو پاکستان آمد کی دعوت دینا چاہیں گے۔ امریکی انتظامیہ سمجھ چکی ہے کہ افغانستان کے مسائل کا کوئی فوجی حل نہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…