اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی حمایت کا فیصلہ کیوں کیا ہے؟ نجم سیٹھی کی اہلیہ جگنو محسن نے حقیقت بیان کر دی

datetime 9  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حجرہ شاہ مقیم ( آئی این پی)معروف دانشور صحافی ممبر صوبائی اسمبلی سیدہ جگنو محسن نے کہا ہے کہ وہ اسمبلی فلور پر اپنی آزاد حیثیت برقرار رکھیں گی اور قانون سازی کے عمل میں مفاد عامہ کو ملحوظ خاطر رکھا جائیگاحکومتی پارٹی کی حمایت کرنے کافیصلہ حلقہ کے عوام کی بہتری میں کیاہے وہ حجرہ پریس کلب کے سینئر صحافیوں اور آئی این پی سے گفتگو کررہی تھیں ،انہوں نے کہاکہ

وہ بنیادی طور پر وہ صحافی ہیں اور یہ میڈیاکی مہربانی تھی کہ انہیں انتظامیہ نے پٹواری سے کمشنر تک ہر سطح پر پزیرائی بخشی اوروہ 33سالہ طویل اقتدار کی چکی میں پسی ہوئی اپنے حلقہ کی عوام کے دکھو ں کامداواکرنے میں بڑی حد تک کامیاب رہیں اور اب عوا م نے انہیں موروثی سیاست کے بت پاش پاش کرکے بھاری اکثریت سے ممبر صوبائی اسمبلی منتخب کرواکرجو آزاد حیثیت میں مینڈیٹ دیاہے وہ اسکی ہرحال میں پاسداری کریں گی اور اب تعمیر وترقی کانیادور شروع ہوگا ،انہوں نے کہاکہ وہ صوبہ میں بننے والی حکومت کو ووٹ کریں گی جسکافیصلہ حلقہ کے عوام کی رائے اور مطالبہ پر کیاگیاہے وہ اپنے حلقہ کے عوام کی خدمت ہرحال میںیقینی بنانے کی خاطر اپنی تمام ترتوانائیاں بروئے کارلائیں گی ،انہوں نے کیا کہ تبدیلی کو عملی جامعہ پہنانے کی خاطر پولیس ریفارمز سمیت قوانین میں تبدیلی کی ضرور ت ہے جو کہ نئی حکومت کیلئے بڑاچیلنج ہے جس سے ملک و قوم کی صحیح معنوں میں تقدیر بدلی جاسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ قوم نے اب دقیانوسی سیاست کے خلاف فیصلہ دیدیاہے مگر اب انسانیت اور عملی خدمت کی سیاست کوپروان چڑھناچاہئے نوجوان نسل کا ہم پر حق ہے جسکی بجاآوری ہی انکامقصد حیات ہے ۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…