سکھر( مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان ملک بھر میں انتخابی مہم کے سلسلے میں جلسے کرتے نظر آرہے ہیں اور سکھر میں بھی ان کا ایک جلسہ منعقد کیا گیا، معروف سوشل میڈیا ویب سائٹ کے مطابق اس حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ سکھر جلسہ کروانے والی شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ معروف شاہزیب قتل کیس کے مجرم شاہ رخ جتوئی کے چچا مبین جتوئی ہیں۔
جلسے میں عمران خان نے پیپلزپارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ مبین جتوئی کی جلسے کے دوران سٹیج پر عمران خان اور جہانگیر ترین کے ساتھ تصاویر کو لیکر ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ شاہ رخ جتوئی نے کچھ عرصہ قبل فائرنگ کر کے کراچی میں شاہ زیب کو قتل کر دیا تھا ۔ واضح رہے کہ کراچی ڈیفنس میں 2012 میں شاہزیب کوفائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق بڑی بہن کے ولیمے سے واپسی پر فلیٹ کے نیچے شاہزیب خان کی بہن سے مرتضیٰ لاشاری نے بدتمیزی کی جس کے بعد دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی اور فائرنگ کے نتیجے میں شاہزیب مارا گیا۔ مقدمے میں شاہ رخ جتوئی، اس کے دوست نواب سراج تالپور، سجاد تالپور اور ان کے ملازم مرتضیٰ لاشاری کو نامزد کیا گیا تھا۔ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ آنے کے پرشہرکے سماجی کارکنان کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’جسٹس فار شاہ زیب ‘کے نام سے مہم چلائی گئی اوراس وقت کے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس کا ازخود نوٹس لیا تھا، ایف آئی آر کے مطابق بڑی بہن کے ولیمے سے واپسی پر فلیٹ کے نیچے شاہزیب خان کی بہن سے مرتضیٰ لاشاری نے بدتمیزی کی جس کے بعد دونوں فریقین میں تلخ کلامی ہوئی اور فائرنگ کے نتیجے میں شاہزیب مارا گیا۔ مقدمے میں شاہ رخ جتوئی، اس کے دوست نواب سراج تالپور، سجاد تالپور اور ان کے ملازم مرتضیٰ لاشاری کو نامزد کیا گیا تھا۔جس کی وجہ سے یہ مقدمہ ہائی پروفائل بن گیا۔افتخار محمد چوہدری کی وراننگ کے بعد مفرور شاہ رخ خان کو دبئی، نواب سراج تالپور کو نوشہرفیروز اور دیگر ملزمان کو سندھ کے دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا تھا۔