لاہور (آئی این پی ) محکمہ داخلہ پنجاب نے پر امن انتخابات کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، انتخابی امیدوار اجتماع، جلسے اور ریلیاں نکالنے سے قبل ضلعی حکومت اور پولیس کو آگاہ کریں گے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے پر امن انتخابات کے لئے صوبے بھر میں دفعہ 144 نافد کر دیا ۔نوٹیفکیشن
کے مطابق اسلحہ لائسنس رکھنے والے افراد بھی اسلحہ ساتھ لے کر نہیں چل سکیں گے، جبکہ انتخابی امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اجتماع، جلسے اور ریلیاں نکالنے سے قبل ضلعی حکومت اور پولیس کو آگاہ کریں گے۔دہشت گردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے وہ غیر ضروری نقل و حمل سے اجتناب کریں۔