سکردو(آئی این پی)چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نجی دورے پر اسکردو پہنچ گئے‘عوام نے چیف جسٹس کا استقبال کیا‘اسکردو میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے گاڑی روک کر درخواستیں دیں ‘چیف جسٹس نے سدپارہ ڈیم کا معائنہ کیا ‘ضلع شگر اور گانچھے کا بھی دورہ ‘گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بھی دیکھا ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار دو روزہ نجی دورے پر اسکردو پہنچ گئے،
عوام نے مختلف مقامات پر چیف جسٹس کا پْرتپاک استقبال کیا۔اسکردو شہر میں مختلف سیاسی اور سماجی تنظیموں نے چیف جسٹس کی گاڑی روک کر اْنھیں تحریری درخواستیں دیں اور مسائل سے آگاہ کیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے سدپارہ ڈیم کا معائنہ کیا جہاں متاثرین سدپارہ ڈیم نے چیف جسٹس کو اپنی مشکلات بتائیں۔چیف جسٹس نے ضلع شگر اور گانچھے کا بھی دورہ کیا اور شگر میں جاری گلگت بلتستان پولو ٹورنامنٹ کا فائنل میچ بھی دیکھا ۔