منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

فلم ’’شور شرابا‘‘ میں بلو کا کردار میرا فنی سفر نئی سمت میں لے کر جائے گا،اداکارہ میرا

datetime 16  مارچ‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) فلم اسٹارمیرا نے کہا ہے کہ فلم ’شورشرابا ‘ میں میرا ’’بلو‘‘ کا کردارمیرے فنی سفر کو ایک نئی سمت میں آگے لے کرجائے گا۔ میرا نے کہا کہ میری پہچان پاکستان فلم انڈسٹری سے ہے اور اپنے فنی سفرکے دوران بہت سے یادگارکردارنبھائے۔ لیکن اب ’بلو‘ کا کردارشائقین کو عرصہ تک یاد رہے گا۔ یہ ایک ایسا کردارثابت ہوگا کہ جس کے بعد میرے خلاف پراپیگنڈہ کرنے والے اورلابی سسٹم کے تحت کام پانے والے بھی ایسے کرداروں کی تلاش کریں گے۔

اپنے ایک انٹرویو میں میرا نے کہا کہ فلمساز سہیل خان اوربھارتی ہدایتکارحسنین حیدرآباد والہ نے جب مجھے اس فلم کیلئے رابطہ کیاتوان کا کہنا تھا کہ ہمیں اس فلم میں کوئی سپراسٹارنہیں بلکہ ایک ایسی اداکارہ سے کام لینا ہے، جو اس کردارکوہمیشہ کیلیے امرکردے۔ بطوراداکارہ یہ کسی بھی فنکارکیلیے بہت بڑا چیلنج ہوتا ہے۔ اس لیے میں خود کوخوش قسمت سمجھتی ہوں کہ اس کردارکیلیے میراانتخاب کیا گیا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹرکی ہدایت کے مطابق بڑی محنت اورلگن کے ساتھ اس کردارکونبھایا ہے اورمجھے امید ہے کہ جب فلم بین سینما گھروں میں اس فلم کودیکھیں گے توان کے اداس چہروں پرمسکراہٹ ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ میرا نے کہا کہ موجودہ دور میں پاکستان فلم انڈسٹری ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہے اوراچھی فلمیں پروڈیوس کی جارہی ہیں لیکن ان فلموں کو کامیابی کا وہ گریڈ نہیں مل پارہا ہے، جس کوہم سپرہٹ قراردیتے ہیں۔ یہ نوجوان فلم میکرز کیلیے ایک سوالیہ نشان بن چکا ہے۔ اس کے جواب تلاش کرنے کیلیے انھیں بہت سا کام کرنے کی ضرورت ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…