منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نوجوان فلم میکرز کو سینئرز سے رہنمائی لینی چاہیے،اداکارہ میرا

datetime 12  فروری‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی) فلم اسٹار میرا نے کہا ہے کہ فلمیں تو بنائی جارہی ہیں لیکن ان میں ڈرامے کا رنگ نمایاں ہے۔ ایک اچھی فلم کیلئے پیسہ بہت ضروری ہے لیکن صرف پیسے کے بل پرہی ایک اچھی فلم بنے گی ، اس کی کوئی گارنٹی نہیں دے سکتا۔اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ میرا نے کہا کہ فلم کی کامیابی کیلیے صرف کہانی ہی نہیں بلکہ میوزک، ڈائیلاگ، کاسٹنگ، لوکیشن اورتکنیک کا انتخاب بھی بے حدضروری ہوتا ہے۔

جب تک نوجوان فلم میکرز ان تمام چیزوں پرتوجہ نہیں دیتے ، تب تک فلم کی بہتری اورکامیابی خواب تودیکھے جاسکتے ہیں لیکن عملی طور پر نتائج کا آنا ممکن نہیں ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے اپنے فنی سفرکے دوران بہت سا کام کیا اورایسے یادگارکردارنبھائے جن کی بدولت آج بھی مجھے پوری دنیا میں جانا اورپسند کیا جاتا ہے۔ میں سمجھتی ہوںکہ ایک فنکار کیلیے یہ سب سے اہم بات ہوتی ہے کہ اس کے کام کوسراہا جائے۔

اس لیے ضروری ہے کہ موجودہ دورمیں بننے والی فلموں کے انداز کوکچھ تبدیل کیا جائے۔میرا کا کہنا تھا کہ فلمیں توبنائی جارہی ہیں لیکن ان میں ڈرامے کا رنگ نمایاں ہے۔ اب پیسے خرچ کرکے کوئی بڑی اسکرین پربھلا ڈرامہ کیوں دیکھے؟ یہی وہ بات ہے جس کونوجوان فلم میکرتاحال سمجھ نہیں پائے۔ ان کا تعلق ٹی وی سے ضرور ہے لیکن انھیں سلوراسکرین کے مزاج کوسمجھنے اوراس کے کام کوسیکھنے کی ضرورت ہے۔اداکارہ نے کہا کہ اگر سینئر فلم میکرز سے رہنمائی حاصل کرلی جائے توکسی کی توہین نہیں ہوگی کیونکہ سیکھنے کا عمل توتمام عمر جاری رہنا چاہیے۔ جو لوگ ایسا سمجھتے ہیں کہ وہ مکمل ہیں اورانھیں کسی کی رہنمائی کی ضرورت نہیں تووہ ہمیشہ نقصان میں جاتے ہیں۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…