منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن نے اداکاری کے میدان میں انٹری دیدی

datetime 9  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کی معروف اداکارہ میرا یوں تو ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں، لیکن اس بار وہ اپنی چھوٹی بہن کی اداکاری میں انٹری کے باعث خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔اداکارہ میرا کی چھوٹی بہن شائستہ جلد ہی ایک ٹی وی ڈرامے میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔وکالت کے شعبے میں خود کو منوانے والی شائستہ جلد ہی اداکار شہروز سبزواری کے ساتھ پاکستانی سماج کی عکاسی کرنے والے ڈرامے میں ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے شائستہ نے بتایا کہ وہ جس ڈرامے میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی، وہ اچھا اور بڑا منصوبہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ برکت صدیقی کی ہدایات میں بننے والے ڈرامے ’سیپ‘ میں وہ عمران بخاری اور شہروز سبزواری کے ساتھ کام کریں گی۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ پروڈیوسر سیما طاہر کی جانب سے تجویز کیے جانے کے بعد وہ اس منصوبے کا حصہ بنیں۔شائستہ نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ انہیں ماضی میں بھی متعدد فلموں میں اداکاری کرنے کی پیشکش ہوئی، تاہم انہوں نے اداکاری کے مقابلے اپنی تعلیم کو مکمل کرنے کو ترجیح دی۔تاہم ساتھ ہی انہوں نے اعتراف کیا کہ ’سیپ‘ کے بہترین اسکرپٹ کی وجہ سے وہ اس بار منع نہ کرسکیں۔انہوں نے اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ وہ ’ڈرامے میں ایک ایسی خوبصورت اور نوجوان لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جن پر کئی پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، اسے گھر سے باہر قدم رکھنے کی اجازت تک نہیں ہوتی، وہ سارا دن گھر میں ٹی وی دیکھتی اور اخبارات و میگزین پڑھتی رہتی ہے۔شائستہ نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہوا کہ وہ ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کر رہی ہیں، جو زیادہ دوست نہیں بنا سکتی، جو یہ تک نہیں بتا سکتی کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔خیال رہے کہ ’سیپ‘ کی کہانی ثمرہ بخاری نے تحریر کی ہے، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں تارا محمود، ثنا فاخر، عثمان پیرزادہ، دیا مغل، صبا خان اور فریحہ الطاف شامل ہیں۔شہروز

سبزواری نے ڈرامے کے حوالے سے بتایا کہ ’سیپ‘ کی کہانی نوابوں کے کلچر کے گرد گھومتی ہے، اور وہ ڈرامے میں ایک نواب کے منشی کے بیٹے کا کردار ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ میرا کی بہن ان کے ساتھ ڈرامہ ڈیبیو کرنے جا رہی ہیں۔شہروز سبزواری نے شائستہ کی تعریف کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ پڑھی لکھی اور نوجوان خاتون ہیں۔اگرچہ ’سیپ‘ کو آن ایئر کیے جانے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا، تاہم شائستہ کو امید ہے کہ ڈرامہ فروری کے آخر تک آن ایئر کردیا جائے گا۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…