جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

چند ماہ قبل میں نے ایسا کیا کام شروع کیا تھا جس نے میری زندگی بدل دی، اداکارہ نور نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ ماہ ہی اپنے چوتھے شوہر ولی حامد سے طلاق لینے والی اداکارہ نور بخاری سے متعلق تازہ خبر ہے کہ انہوں نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔نور بخاری سے متعلق یہ چہ میگوئیاں اس وقت ہونا شروع ہوئیں، جب گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر حجاب میں اپنی تصاویر شیئر کرنا شروع کیں۔خبریں تھیں کہ نور بخاری نے شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرکے

پاکستانی خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو حقیقی زندگی کا راستہ دکھانے کا کام کریں گی۔نور بخاری سے متعلق خبریں تھیں کہ اب وہ نہ تو کسی پاکستانی فلم اور نہ ہی کسی ڈرامے میں کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔نور سیز ڈاٹ کام نامی بلاگ پوسٹ میں نور بخاری کے نام سے شائع ہونے والی ایک تحریر میں ’زندگی کا حقیقی مقصد‘ سمجھانے کی کوشش کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اداکارہ کی زندگی میں یہ تبدیلی کس طرح آئی؟۔بلاگ کے مطابق نور بخاری ہمیشہ سے یہ سوچتی تھیں کہ حقیقی زندگی کا مقصد کیا ہے، اور پھر ایک دن ان کی زندگی تبدیل ہوگئی۔بلاگ میں وضاحت کی گئی کہ نور بخاری نے رمضان المبارک میں قرآن شریف کا اردو ترجمے کے ساتھ مطالعہ شروع کیا، اور یوں ان کی زندگی تبدیل ہوگئی، انہیں اپنے ماضی پر افسوس بھی ہے۔اسی بلاگ پوسٹ میں کی گئی باتوں کی صداقت نور بخاری نے پاکستان کے ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں بھی کی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ اب وہ شوبز انڈسٹری میں نہیں جائیں گی۔نور بخار کا کہنا تھا کہ اب وہ جب بھی گھر سے نکلیں گی تو حجاب پہن کر نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہرکوئی کوشش کرتا ہے کہ وہ اللہ کے نزدیک ہوجائے، لیکن اللہ کسی کسی کو یہ عطا نصیب کرتا ہے، اور وہ ان خوش نصیب لوگوں میں شامل ہیں، جنہیں اللہ نے ہدایت دی۔یہ بھی خبریں ہیں کہ نور بخاری اب اگر ٹی وی اسکرین پر نظر آئیں تو بھی وہ حجاب کے ساتھ

کسی مذہبی پروگرام کی میزبانی کرتی نظر آئیں گی۔نور بخاری کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کسی پروگرام کے سیٹ پر موجود ہیں، ایک تصویر کے ساتھ تو انہوں نے ’نور زندگی کا حقیقی مقصد‘ کا جملہ بھی لکھ کر شیئر کیا ہے۔ایک اور تصویر میں وہ اداکارہ، ماڈل و ڈزائنر بنیتا ڈیوڈ کے ساتھ نظر آر ہیں ہیں، لیکن ان کی جانب سے شیئر کی گئی تمام تصاویر میں کوئی وضاحتی کیپشن

نہیں دیا گیا۔دوسری جانب اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی تصاویر کے بعد لوگوں نے ملے جلے رد عمل کا اظہار کیا، کئی افراد نے ان کے بدلے روپ پر حیرانی تو کئی نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

#NoorBukhari

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

Started wearing #hijab #NoorBukhari #lovemyself

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

With #benitadavid #NoorBukhari #lovemylife

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

#NoorBukhari

A post shared by Noor Bukhari (@noorbukhariofficial) on

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…