ہفتہ‬‮ ، 03 جنوری‬‮ 2026 

بیوی مجھے جوتو ں سے مارتی ہے ، سنجے دت کا اہلیہ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

datetime 21  ستمبر‬‮  2017 |

ممبئی (آن لائن) بالی ووڈ میں منابھائی کے نام سے مشہوراداکار سنجے دت نے اپنی اہلیہ مانیتا دت کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیوی انہیں جوتوں سے مارتی ہے۔سنجے دت کا شمار بالی ووڈ کے سنجیدہ اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ ماضی میں ان کے بے تحاشہ غصے کے باعث لوگ ان سے بات کرتے ہوئے بھی ڈرتے تھے لیکن جیل میں گزارے گئے 5 سالوں نے سنجے دت کو مکمل طور پر تبدیل

کردیا جس کا ثبوت ان کے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویوز ہیں جن میں انہوں نے اپنے والد اور نجی زندگی کے بارے میں کئی اہم راز افشا کیے جب کہ انہوں نے کئی مواقعوں پر مذاق کرکے شائقین کو حیران بھی کیا۔بھارتی فلم انڈسٹری کے سنجو بابانے حال ہی میں بھارتی ٹی وی کے شو یار میرا سپر اسٹار سیزن2میں شرکت کی، شو میں سنجے دت نے اپنی اہلیہ اور نجی زندگی کے بارے میں کئی باتیں کیں، انہوں نے شو کے دوران اپنے

جوتوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے زیراستعمال جوتے خاص طور پر ہاتھ سے تیار کیے جاتے ہیں جب کہ انہیں آگرہ کے نہیں بلکہ میکسیکو کا موچی بناتا ہے، وہ میکسیکو سے جوتے بناکر مجھے بھیجتا ہے، شو کے دوران سنجے دت نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ایسے بہت سارے جوتے ہیں جن سے میری بیوی مانیتا مجھے مارتی ہے، اس بات کو سن کر شو میں موجود تمام لوگ حیران رہ گئے، تاہم انہوں نے

یہ بات مذاقا کہی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر


میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…