اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’عدنان سمیع کے گھر ایک بار پھر خوشیاں ہی خوشیاں ‘‘

datetime 12  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) پاکستانی نژاد بھارتی گلوکار عدنان سمیع کی اہلیہ نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس پر گلوکار خوشی سے نہال ہیں اور انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں پرجوش انداز میں دی۔گلوکار عدنان سمیع کی اہلیہ رویا سمیع نے بیٹی کو جنم دیا ہے جس پر گلوکار اور ان کی اہلیہ خوشی سے نہال ہیں۔

رویا سمیع نے ممبئی کے مقامی اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا جس کی اطلاع عدنان سمیع نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کے ذریعے دیتے ہوئے بتایا کہ ماں اور بیٹی دونوں صحت مند ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں عدنان سمیع کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں بیٹی کی نعمت سے نوازا ہے جس کا نام ہم نے میدینہ سمیع خان رکھا ہے جب کہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے بیٹی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔ عدنان سمیع نے کہا کہ یہ ایک بہت غیریقینی چیز ہوئی ہے کیوں کہ میں اور میری اہلیہ ہمیشہ سے بیٹی چاہتے تھے اور اب میری بیٹی ہی میری دنیا ہوگی اور بیٹی کے ذریعے مجھے اپنے میوزک کے لیے نیا جذبہ ملا ہے۔واضح رہے کہ عدنان سمیع پاکستان میں پیدا ہوئے اور کئی برسوں سے بھارت میں مقیم ہیں جہاں انہوں نے بھارتی شہریت بھی حاصل کرلی ہے جب کہ رویا سمیع ان کی تیسری بیوی ہیں۔ اس سے قبل انہوں نے 1993 میں اداکارہ زیبا بختیار سے شادی کی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…