اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عدنان سمیع کو سنیپ چیٹ پر تنقید مہنگی پڑ گئی، سوشل میڈیا صارفین کے آئینہ دکھانے پر شدید خفت کا سامنا۔ تفصیلات کے مطابق سنیپ چیٹ کے سی ای او نے 2015میں مبینہ طور پر بیان دیا تھا کہ ’’یہ ایپ صرف امیر افراد کے لیے ہے، میں اسے غریب ممالک جیسے بھارت او رسپین تک توسیع نہیں دینا چاہتا‘‘۔سنیپ چیٹ کے سی ای او کی جانب سے
ہندوستان کو غریب ملک کہنے پر عدنان سمیع نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سنیپ چیٹ چھوڑنے کا اعلان کیا تو پاکستانی ٹویٹر صارفین نے عدنان سمیع کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ان پر تنقید شروع کر دی۔ایک صارف نےاپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’عدنان سمیع کے لیے بہت بُرا محسوس کرتا ہوں، ہر بار اپنی وفاداری کا ثبوت دینا پڑتا ہے‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان میں لوڈ شیڈنگ دوسری بُری چیز ہے، پہلی عدنان سمیع ہیں‘‘۔ٹویٹر صارف کی جانب سے آئینہ دکھانے پر عدنان سمیع اپنی خفت مٹانے میدان میں کود پڑے اور جوابی ٹویٹ میں لکھا کہ ’’پیارے پاکستانی ٹرول، میری ٹویٹس آپ کے بارے میں نہیں تھی یہ سنیپ چیٹ کے بارے میں تھیں، ہر بات میں گھسنے کی اور ایک ناکام عاشق کی طرح برتاؤ کرنے کی کوشش نہ کریں، عادت ڈال لیں، جے ہند‘‘۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عدنان سمیع کی پاکستانی صارفین نے اس وقت طبیعت صاف کی تھی جب انہوں نے گزشتہ سال لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے پر ہندوستان کا ساتھ دیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عدنان سمیع کی پاکستانی صارفین نے اس وقت طبیعت صاف کی تھی جب انہوں نے گزشتہ سال لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے پر ہندوستان کا ساتھ دیا تھا۔