جمعرات‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی معروف گلوکار کا گانا جاری ہوتے ہی پاکستانی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگیا

datetime 5  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)معروف گلوکار سجاد علی نے اپنا نیا گانا ’ تماشہ‘ جاری کردیا جس میں ان کے ساتھ معروف پاکستانی نڑاد گلوکار بوہیمیا بھی اپنی آواز کا مخصوص جادو جگا رہے ہیں۔سجاد علی کا گانا جاری ہوتے ہی پاکستانی یوٹیوب پر پہلے نمبر پر آگیا۔ان کے ساتھ گانے میں موجود بوہیمیا اس سے قبل بھی اردو و پنجابی گانے گا چکے ہیں۔

اپنے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سجاد علی نے لکھا کہ وہ بوہیمیا جیسے عاجز انسان کے ساتھ کام کر کے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے ’تماشہ‘ میں اپنے رنگوں کا اضافہ کیا۔دوسری جانب بوہیمیا نے بھی سجاد علی کے ساتھ کام کرنے کو اپنے کیریئر کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا۔سجاد علی معروف اداکار اور کرکٹر شفقت حسین ساجن کے بیٹے ہیں۔ وہ پاکستانی موسیقی کے افق پر 80 کی دہائی میں ابھر کر سامنے آئے اور 90 کی دہائی میں دنیا ان کے مشہور گانوں ’بے بیا‘ اور ’چیف صاحب‘ پر جھومتی رہی۔سجاد علی خود بھی شاعر، اداکار اور ہدایتکار ہیں اور وہ اپنے گانوں کی شاعری عموماً خود ہی لکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…