اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

ارجن کپور پر قیامت ٹوٹ پڑی

datetime 2  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی ووڈ اسٹار ارجن کپور اپنی فٹنس کے شوق کی وجہ سے مشکل میں پھنس گئے جس میں ممبئی میونسپل کارپوریشن نے متعلقہ اداروں کو ان کے گھر کے احاطے میں غیرقانونی تعمیرات گرانے کی اجازت دے دی۔نوجوان اداکارارجن کپور کو فٹ رہنے کا جنون کی حد تک شوق ہے اور یہی وجہ ہے کہ رواں سال انہوں نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اپنے اپارٹمنٹ میں ہی جم بنایا تھا جس پرممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے انہیں غیر قانونی تعمیرات کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم اداکار کی جانب سے کوئی جواب نہ دینے پر ایک اور نوٹس جاری کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات گرانے کا حکم دیدیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے نئے نوٹس میں متعلقہ اداروں کو گھر میں داخل ہوکر غیرقانونی تعمیرات کو گرانے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد کسی بھی وقت غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں معروف کامیڈین کپل شرما اور عرفان خان کو بھی غیر قانونی تعمیرات پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…