جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

’’بھارت بے گناہوں کا خون بہا رہا ہے‘‘ معروف پاکستانی گلوکار کا بھارت میں کنسرٹ کرنے سے انکار

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

لاہور( آن لائن )پاکستان کے کامیاب میوزک بینڈ ‘جنون’ کے مرکزی گلوکار سلمان احمد نے بھارت میں ہونے والے کنسرٹ میں شرکت سے انکار کردیا۔گلوکار نے اس بات کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے کیا۔سلمان احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ‘میں ایل او سی پر ہونے والے خون خرابے اور تشدد پر بطور احتجاج گوا میں ہونے والے ثقافتی ایونٹ میں اپنی شرکت منسوخ کررہا ہوں’۔
یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ ہندوستان کے کس ایونٹ میں شرکت کرنے جارہے تھے۔خیال رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ہندوستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران فائرنگ سے پاک فوج کے کئی اہلکاروں کے ساتھ ساتھ عام شہری بھی نشانہ بنتے رہے ہیں۔
گزشتہ روز بھی ایل او سی پر دو مرتبہ بھارتی فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی، پہلے ہندوستانی فوج نے عام شہریوں کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا جس میں 9 عام پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے، بعد ازاں دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 پاکستانی فوجی بھی شہید ہوئے، جبکہ پاک آرمی کی جانب سے 7 ہندوستانی فوجی ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاک۔ بھارت کشیدگی کا آغاز اڑی میں بھارتی فوج کے کیمپ پر عسکریت پسندوں کے حملے میں 18 اہلکاروں کی ہلاکت سے ہوا، جس کے بعد دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بھی کافی متاثر ہوئی۔سلمان احمد کے بھارت جانے سے انکار سے قبل، وہاں موجود پاکستانی فنکاروں پر بھی پابندی عائد کی گئی جس کے بعد پاکستانی سینما گھروں اور پیمرا نے ہندوستانی مواد کی نمائش پر پابندی لگادی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…