جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک بھارت کشیدگی2 دوستوں کی خوشیوں میں آڑے آگئی

datetime 3  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک /نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے نیویارک میں مقیم پاکستانی صحافی خاتون کی ممبئی میں اپنی دوست کی شادی میں شرکت کیلئے ویزہ درخواست نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسترد کردی ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سارہ منیر اور پروی ٹھیکر نیویارک میں صحافت کے پیشے سے وابستہ اور گزشتہ 6سالوں سے بہت اچھی دوست بھی ہیں۔سارہ منیرکا تعلق پاکستان جبکہ پروی ٹھیکر بھارتی شہری ہیں۔سارہ منیر جو ماضی میں بھارت کادورہ کرچکی ہیں نے اپنی دوستپروی ٹھیکر جس کی شادی دسمبر میں ممبئی میں ہونی ہے میں شرکت کیلئے بھارت کے ویزے کی درخواست دی تھی جسے نامعلوم وجوہات کی بناء پر مسترد کردیا گیا ۔سارہ منیر کی ویزہ درخواست مسترد ہونے کے بعد اسکی دوست پروی ٹھیکر نے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنے پیغام کو پھیلانے کیلئے فیس بک پر پوسٹ کیا کہ ’’میری بہتری دوست میری زندگی کے سب سے بڑے دن کے موقع پر وہاں نہیں ہوگی ‘‘ جس کے بعد یکم نومبر کو اسکی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی ۔‎

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…