جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

فواد خان کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے بارے میں اہم خبر،بھارتی وزیر نے وعدہ کرلیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016 |

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈکے دوبڑوں مہیش بھٹ اور کرن جوہر کی راج ناتھ سے ملاقات کام کر گئی۔ بھارتی وزیرداخلہ نے فوادخان کی فلم کی ریلیز کے دوران سکیورٹی فراہم کرنے کی حامی بھر لی۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی ریلیز پر کوئی ہنگامہ نہیں ہونے دیں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ نے پولیس کی سخت سکیورٹی میں فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی ریلیز کا پروڈیوسر مہیش بھٹ اور کرن جوہر سے وعدہ کر لیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مہیش بھٹ نے راج ناتھ سے ملاقات کے بعد بتایا ہے کہ وزیرداخلہ نے انہیں یقین دلایا کہ فلم ”اے دل ہے مشکل“ کی پرامن ریلیز کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی طرح کے تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان کی وجہ سے بھارتی انتہا پسندتنظیموں نے دھمکیاں دے رکھی ہیں کہ فلم کی نمائش کو روکنے کے لیے وہ پرتشدد مظاہروں سمیت کچھ بھی کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ فلم کی ریلیز کے لیے اٹھائیس اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا گیا ہے۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…