منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیاں دھری کی دھری رہ گئی، بھارت نے پاکستانی اداکار کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو بالی ووڈ میں ایک اور فلم مل گئی ہے۔گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے اور فلموں کی نمائش روکنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں جس کے بعد کئی فنکاروں نے بھارت چھوڑ دیا تھا جب کہ انتہا پسندوں نے یہیں بس نہیں کی اور پاکستانی فنکاروں کو فلموں میں کام دینے والے بھارتی پروڈیوسرز کو بھی مارنے کی دھمکیاں دیں لیکن ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے باوجود پاکستانی فنکاروں کی بھارت میں مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور اس سب کے باوجود فواد خان کو ایک اور پاکستانی فلم میں کاسٹ کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارہرش نرائن نے پاکستانی چارمنگ ہیرو فواد خان کو پاکستان اور بھارت میں امن قائم کرنے کے لیے فلم ’’یہ رستے ہیں پیار کے‘‘ میں کام کرنے کی پیش کش کی جسے اداکار نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ فلم میں فواد خان مرکزی کردار ادا کریں گے اور فلم 2 موسیقاروں کی کہانی پر مبنی ہے تاہم فلم کی کاسٹ کا حتمی اعلان دونوں ممالک میں کشیدگی کم ہونے پر کیا جائے گا۔
جبکہ دوسری طرف دہلی سینما مالکان کے مطابق ’اے دل ہے مشکل‘ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہے اور اس میں کروڑوں کابھارتی پیسہ لگا ہوا ہے تو پھر فلم کی نمائش کیوں روکی جائے،، پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز پر بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑ گئی اور نئی دلی کے سینما مالکان نے فلم کی نمائش روکنے سے انکار کردیا ہے۔کرن جوہر کی ہدایات کاری میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی نمائش پر خود بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑگئی ہے،دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث نہ صرف بھارتی اداکاروں نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کیا بلکہ بھارتی سینما مالکان نے بھی ان تمام فلموں کی نمائش سے انکار کردیا جن میں پاکستانی اداکار موجود ہیں۔دہلی سینما مالکان کا کہنا ہے کہ فواد خان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی نمائش روکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، فلم کی نمائش صرف اس وجہ سے روک دی جائے کیونکہ اس میں پاکستانی اداکار ہیں، اس سے خود ہماری فلم انڈسٹرکو ہی نقصان پہنچے گا۔دہلی سینما مالکان کے مطابق ’اے دل ہے مشکل‘ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہے اور اس میں کروڑوں کابھارتی پیسہ لگا ہوا ہے تو پھر فلم کی نمائش کیوں روکی جائے، لہذا فلم سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی بصورت دیگر کہ حکومت اس کی نمائش پر پابندی لگادے۔واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث بھارتی سینما مالکان نے پاکستانی اداکاروں کی فلم کی نمائش سے انکار کردیا تھا جب کہ گزشتہ روز فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئین کا کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…