جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

بڑانقصان،فواد خان بھارت کو ’’بھاری ‘‘پڑ گئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )دہلی سینما مالکان کے مطابق ’اے دل ہے مشکل‘ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہے اور اس میں کروڑوں کابھارتی پیسہ لگا ہوا ہے تو پھر فلم کی نمائش کیوں روکی جائے،، پاکستانی اداکار فواد خان کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی ریلیز پر بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑ گئی اور نئی دلی کے سینما مالکان نے فلم کی نمائش روکنے سے انکار کردیا ہے۔کرن جوہر کی ہدایات کاری میں بننے والی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی نمائش پر خود بھارتی سینما مالکان میں پھوٹ پڑگئی ہے،دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث نہ صرف بھارتی اداکاروں نے پاکستان کے خلاف زہر اگلنا شروع کیا بلکہ بھارتی سینما مالکان نے بھی ان تمام فلموں کی نمائش سے انکار کردیا جن میں پاکستانی اداکار موجود ہیں۔دہلی سینما مالکان کا کہنا ہے کہ فواد خان کی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی نمائش روکنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے، فلم کی نمائش صرف اس وجہ سے روک دی جائے کیونکہ اس میں پاکستانی اداکار ہیں، اس سے خود ہماری فلم انڈسٹرکو ہی نقصان پہنچے گا۔دہلی سینما مالکان کے مطابق ’اے دل ہے مشکل‘ بھارتی ہدایت کار کرن جوہر کی فلم ہے اور اس میں کروڑوں کابھارتی پیسہ لگا ہوا ہے تو پھر فلم کی نمائش کیوں روکی جائے، لہذا فلم سینما میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی بصورت دیگر کہ حکومت اس کی نمائش پر پابندی لگادے۔واضح رہے کہ اڑی حملے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان صورتحال کشیدہ ہے جس کے باعث بھارتی سینما مالکان نے پاکستانی اداکاروں کی فلم کی نمائش سے انکار کردیا تھا جب کہ گزشتہ روز فلم ’رئیس‘ میں شاہ رخ خان کے مد مقابل ہیروئین کا کردار نبھانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی فلم سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…