منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

فواد خان کا بھارت کے نام ایسا پیغام جس نے پورے ہندوستان کو سیخ پا کر دیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پاکستانی اداکار فواد خان کے امن پسند پیغام پر شدت پسندہندوستانی سیخ پا ہوگئے۔ شدت پسند اور جنگی جنون میں مبتلا ہندوستانیوں کی جانب سے ٹوئٹر پر فواد خان کے امن پیغام کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، ہندوستانی شدت پسندوں کی جانب سے کہا جارہاہے کہ اگر فواد خان اڑی حملے کی واضح الفاظ میں مذمت نہیں کرتے تو ان کے ہندوستان داخلے پر پابندی لگا دی جائے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان اوربھارت میں کشیدہ صورتحال پیداہونے کے بعد ایک طرف مودی سرکار،بھارتی فوج نے پاکستان پرحملہ کرنے کی دھمکیاں دیں تودوسری طرف بالی ووڈکے کئی فنکاروں نے بھی بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایااورایسی حرکتیں کی کہ دنیابھرمیں بھارت کاحقیقی چہرہ خود ہی دکھادیاکہ یہ سیکولر بھارت نہیں ہندوازم ہے اورپاکستانی فنکاروں کو بھارت سے نکالنے کے بعد بھی انتہا پسند ہندوؤں اپنی اوچھی حرکتوں سے با ز نہ آئے اوربھارتی کرکٹر مہیندرا سنگھ دھونی پر بننے والی فلم میں سے پاکستانی اداکار فواد خا ن کے سین نکلوادیئے گئے۔ فلم کے ڈائریکٹر نے انتہا پسندوں کے دباؤاور فلم سے فواد خان کے سین نکالنے کی تصدیق کردی ہےاس فلم میں فواد خان ویرات کوہلی کا کردار نبھارہے تھے. بات صر ف پاکستانی فنکاروں تک محدود نہ رہی، بلکہ بھارتی مسلمان فن کار وں کو بھی نشانہ بنایا جانے لگا۔بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کو مسلمان ہو نے کی بنا پر سخت گیر ہندو انتہا پسند جماعت شیو سینا نے رام لیلہ نامی ڈرامے میں کام کر نے سے روک دیاٹائمز آف انڈیا نے اس پر تبصرہ کیا کہ رام لیلہ میں ، شیو سینا نے راون کا کردارادا کیا تھاجس پرشیوسینانے فلم کی بھارتی سینمائوں میں یہ فلم دکھانے پرانتہائی اقدام کی دھمکی دی تھی جس کے پیش نظرفوادخان کایہ کرکٹروالاسین فلم سے ڈراپ کردیاگیا۔
جبکہ بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان نے انتہا پسند ہندو رہنما راج ٹھاکر ے کو کہا ہے کہ فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلز نہ روکی جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے مہا راشٹرا نیورمن سینا کے صدر راج ٹھاکرے کو ٹیلی فون کیا اور کہا کہ’’ اے دل ہے مشکل ‘‘اور ’’رئیس ‘‘کو پرامن طریقے سے ریلیز ہونے دیا جائے۔راج ٹھاکرے اور سلمان خان کے درمیان بہت پرانی دوستی ہے۔اڑی حملے کے بعد راج ٹھاکرے کی انتہا پسند جماعت نے فواد خان اور ماہرہ خان سمیت تمام پاکستانی اداکاروں کو 48گھنٹوں میں بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی تھی۔راج ٹھاکرے نے کرن جوہر کی فلم اے دل ہے مشکل اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کی ریلیز کوروکنے کی بھی دھمکی دی تھی۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…