جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دنیا کا وہ واحد اداکار جو ایکٹنگ سے نہیں بلکہ آٹو گراف سے کماتا ہے ۔۔۔! جانتے ہیں وہ کون ہے ؟

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)ویسے تو فلمی ستاروں کو دولت اور شہرت دونوں حاصل ہوتے ہیں مگر کچھ اداکار ایسے بھی ہوتے ہیں جو پرستاروں کو آٹو گراف دینے پر بھی لاکھوں کروڑوں روپے کما لیتے ہیں۔جی ہاں یقین کرنا شاید مشکل ہو مگر کیپٹن امریکا کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے کرس ایونز نے محض پرستاروں کے ساتھ تصاویر کھچوا کر یا آٹو گراف دیکر ہی دو دن میں 5 لاکھ ڈالرز (پانچ کروڑ سے زائد پاکستانی روپے) کمالیے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ کرس ایونز کو کیپٹن امریکا سیریز کی پہلی فلم میں کام کرنے پر صرف تین لاکھ ڈالرز کا معاوضہ ملا تھا۔درحقیقت ہولی وڈ اسٹارز کو کامک کون اور دیگر فین ایونٹس میں شرکت کے لیے لگژری ٹریول اور رہائشی سہولیات حاصل کرتے ہیں جبکہ تصاویر کھچوانے اور آٹو گراف کے بھی پیسے لیتے ہیں۔ان تقاریب میں پرستاروں سے ایک آٹو گراف کے لیے 5 اور تصویر کے لیے 10 ڈالرز لیے جاتے ہیں۔مگر جب بات بڑے اسٹارز کی ہو تو وہ ایک تصویر یا آٹو گراف کے بہت زیادہ پیسے لیتے ہیں مثال کے طور پر سلویسٹر اسٹالون آٹو گراف کے لیے 394 اور تصاویر کے لیے 445 ڈالرز طلب کرتے ہیں، تاہم ماورل کی سپر ہیروز فلموں میں کام کرنے والے اسٹارز کی مانگ زیادہ ہے لوگ ان کے آٹو گراف یا تصویر کے لیے منہ مانگا معاوضہ دیتے ہیں۔تو کرس ایونز کا معاوضہ بھی اس حوالے سے بھی کافی زیادہ ہے اور دو دن میں اسی طرح انہوں نے 5 لاکھ ڈالرز بھی کما لیے۔
دوسری جانب پاکستانی گلوکار شفقت امانت علی نے اڑی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ میں اڑی حملے کی مذمت کرتا ہوں، باقی میں دوسروں کو نہیں جانتا، دونوں ممالک کے درمیان امن کی ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق شفقت امانت علی اڑی حملے کی مذمت کرنے والے پہلے پاکستانی فنکار بن گئے ،شفقت امانت علی نے کہا کہ میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں چاہے وہ دنیا میں کہیں بھی ہو، کوئی بھی جنگ نہیں چاہتا کیونکہ سب اس کے نتائج جانتے ہیں، اگر ایک جانب سے فائرنگ ہوگی تو دوسری جانب سے اسی طرح جواب آتا ہے، جو ا آج کل ہورہا ہے۔کنٹرول لائن پر فائرنگ کے حوالے سے شفقت امانت علی کا کہنا تھا کہ میں پاکستان میں رہتا ہوں اور آپ بھارت میں رہتے ہیں لہذا آپ اپنی فوج کی حمایت کریں گے اور میں اپنی فوج کی حمایت کروں گا، ہم ہر طرف سے سرجیکل سٹرائیکس کے بارے میں سن رہے ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ یہ صرف سرحد پار فائرنگ ہے ، جو کنٹرول لائن پر ہوتی رہتی ہیشفقت امانت علی نے کہا کہ میرے خیال سے پاکستانی فنکار دھمکیوں کے خوف سے اڑی حملے کی مذمت نہیں کررہے، جہاں تک مجھے معلوم ہے، دہشت گردی کے خلاف پاکستانی فنکاروں کا مؤقف بھی ایک ہی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ یہ وقت اس پر بحث کا نہیں کہ یہ سرجیکل اسٹرائیکس تھی یا سرحدپار فائرنگ بلکہ دونوں ممالک کو بیٹھ کر امن قائم کرنے کیلئے حل تلاش کرنا چاہئے۔یاد رہے کہ شفقت امانت علی نے بالی ووڈ فلموں میں متعدد گانے گائے ہیں، اڑی حملوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے باعث شفقت امانت علی کا 30 ستمبر کو ہونے والا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا تھا۔واضح رہے کہ ورلڈ ٹی 20 پاکستان اور بھارت میچ سے قبل پاکستانی گلوکار شفقت امان علی اور اداکار امیتابھ بچن نے اپنے اپنے ملک کے ترانہ پڑھے تھے شفقت امان علی نے قومی ترانہ غلط پڑھا ، جس کے بعد انکو قوم سے معافی مانگنی پڑھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…