جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

رشی کپور کو صحافیوں کو تھپڑ مارنا مہنگا پڑ گیا سوشل میڈیا پر بڑا اقدام

datetime 16  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور اور ان کے بھائی رندھیر کپور نے ممبئی میں اپنے گھر پر منعقد کی گئی گنیش ویسرجن کی پوجا کے دوران وہاں موجود صحافیوں سے جھگڑا کرنے کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کی۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اس جھگڑے کے دوران دونوں اداکاروں نے صحافیوں اور کیمرا مین کو تھپڑ مارے اور ایک میڈیا نمائنڈے کو دھکا دے کر نیچے گرا دیا۔ گنیش ویسرجن کی پوجا ہر سال کپور خاندان نہایت جوش و خروش سے مناتا ہے، جس میں عوام کی بھی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے۔
رشی کپور اور رندھیر کپور کے اس جھگڑے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں یہ دونوں اداکار صحافیوں کو مارتے نظر ا?ئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ ’اس ایونٹ کے دوران رشی کپور اور رندھیر کپور کے غصہ میں آنے اور اس طرح سے پیش آنے کی بظاہر کوئی وجہ نہیں تھی، میڈیا صرف اس ایونٹ کو کور کرنے کی کوشش کررہا تھا‘۔ واضح رہے کہ رشی کپور اس قسم کے واقعات کے حوالے سے اکثر وبیشتر خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں، اس کے علاوہ وہ ٹوئٹر پر بھی لوگوں پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…