بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بالی ووڈ کے معروف اداکار جنس تبدیل کر کے عورت بن گئے ، شادی بھی رچالی

datetime 29  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ فلموں میں نسوانی کردار کرنے والے اداکار بوبی ڈارلنگ جنس تبدیلی کے آپریشن کے مرحلے سے گزرنے کے بعد مکمل طور پر خاتون بن چکی ہیں اور انہوں نے اپنے سے کم عمر قریبی دوست سے شادی بھی کرلی ہے۔بالی ووڈ اداکار بوبی ڈارلنگ کا اصلی نام پنکج شرما ہے اور انہوں نے کئی فلموں میں نسوانی کردار نبھائے، جس میں فلم ’’کیا کول ہیں ہم‘‘،’’چلتے چلتے‘‘ اور ’’پیج 3‘‘ شامل ہیں جب کہ اداکار بوبی ڈارلنگ نے 2 سال سے فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کررکھی ہے لیکن اب بوبی ڈارلنگ کے منظر عام پر آنے کے بعد حیران کن انکشاف ہوا ہے۔بالی ووڈ اداکار بوبی ڈارلنگ جنس تبدیلی کے آپریشن کے مرحلے سے گزرنے کے بعد مکمل طور پرخاتون بن چکی ہیں اوراپنا نام پاکھی شرما رکھ لیا ہے جنہوں نے رواں سال اپنے کم عمر قریبی دوست رامنیک شرما سے شادی بھی رچالی ہے جب کہ اداکارہ بوبی ڈارلنگ کا کہنا تھا کہ شوہر کی خواہش پر ہی میں نے شادی سے پہلے سرجری کرائی تھی جو کہ میرے لیے ایک اذیت ناک مرحلہ تھا لیکن اب شادی کے بعد میری زندگی بہت بدل چکی ہے جس سے میں بہت خوش ہوں۔انہوں نے کہا کہ فلموں میں اپنے ماضی کا کردار نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ میں اب مکمل طور پر خاتون بن چکی ہوں اور اسی لیے ہیروئن یا بھابھی کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند ہوں۔واضح رہے کہ اداکار بوبی ڈارلنگ 23 سال کی عمر میں پہلی مرتبہ فلم میں خواجہ سرا کے کردار میں نمودار ہوئیں اور انہوں نے 18 فلموں میں ’’نسوانی‘‘ کردار ادا کیے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…