ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپرا بھارتی ریاست آسام میں سیاحت کے فروغ کی 10 روزہ تشہیری مہم کے لیے 15 کروڑ معاوضہ وصول کریں گی۔بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے ریاست میں سیاحت کے فروغ کے لیے’’زبردست آسام‘‘ تشہیری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہوں نے بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو منتخب کرلیا ہے جب کہ اداکارہ 10 روزہ مہم کا حصہ بننے کے لیے ایک دن کا معاوضہ ایک کروڑ50 لاکھ وصول کریں گی جو کہ مجموعی طور پر 15 کروڑ بنتا ہے۔دوسری جانب ریاستی حکومت کا کہنا تھا کہ فلم ’’میری کوم‘‘ کے بعد اداکارہ مشرقی ریاستوں میں کافی مقبولیت رکھتی ہیں اسی لیے ان کو مہم کاحصہ بنایا گیا ہے۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا کی جانب سے مہم کے لیے بھاری معاوضہ وصول کرنے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ریاست گجرات میں سیاحت کے فروغ کی مہم میں بلا معاوضہ شرکت کی تھی۔