جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ نے کینسر کو شکست دیدی, بالی ووڈ میں دبنگ انٹری

datetime 28  اگست‬‮  2016 |

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)فلم ’دل سے‘، ’سوداگر‘ اور ’خاموشی‘ میں بہترین اداکاری سے نام کمانے والی بولی وڈ اداکارہ منیشا کویرالا طویل عرصے بعد فلم ’ڈیئر مایا‘ کے ساتھ بولی وڈ میں واپسی کرنے جارہی ہیں۔46 سالہ منیشا کویرالا کینسر کے مرض میں مبتلہ تھیں جس کے باعث انہوں نے بولی وڈ انڈسٹری سے وقفہ لے لیا تھا تاہم اپنے کامیاب اعلاج کے بعد وہ ایک بار پھر فلموں میں کام کریں گی۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق منیشا کویرالا کو حال ہی میں دہلی کے ایک چڑیا گھر میں شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ سے جب ان کی شوٹنگ کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’میری آنے والی فلم کا اسکرپٹ کافی دلچسپ ہے، میں فلموں میں کام نہیں کررہی تھی لیکن میں ہمیشہ ہی بولی وڈ سے قریب تھی، اب میں واپسی اختیار کررہی ہوں لیکن سال میں ایک ہی فلم کروں گی۔منیشا کویرالا حال ہی میں ہندوستان کے نامور فیشن شو لیکمے فیشن ویک میں بھی ریمپ پر والک کرتی نظر آئیں تھی جس کی اداکارہ نے انسٹاگرام پر تصویر بھی شیئر کی۔اس حوالے سے منیشا کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں فیشن بہت حد تک تبدیل ہوچکا ہے اور آج کل ہر کسی کو صرف اس کی ہی فکر رہتی کہ وہ کیسے نظر آرہے ہیں۔واضح رہے کہ اداکارہ کی آخری فلم ’بھوت ریٹرنز‘ 2012 میں ریلیز ہوئی تھی جو باکس آفس پر ناکام ثابت ہوئی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…