ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈان کو پکڑنا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے کنگ خان نے امریکہ سے وہ سب کر وادیا کہ سب دیکھتے رہ گئے

datetime 12  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس(آئی این پی) بالی وڈ میں کنگ خان کے نام سے مشہور اداکار شاہ رخ خان کو ایک بار پھر امریکا کے ایک ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے لیے روک لیا گیا جس پر اداکار نے ٹوئٹر پر اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا،بعد ازاں امریکی سفیر نے شاہ رخ کو ائیرپورٹ پر روکے جانے پر معذرت کرلی۔بھارتی میڈیاکے مطابق اداکار شاہ رخ خان کو ایک بار پھر امریکا کے ایک ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کے لیے روک لیا گیا جس پر اداکار نے ٹوئٹر پر اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کیا ہے ۔شاہ رخ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ وہ دنیا کو درپیش سیکیورٹی معاملات سے بخوبی آگاہ ہیں لیکن ہر دفعہ امریکا میں امیگریشن کی غرض سے روکنا اب درد سر بن چکا ہے۔50 سالہ اداکار جب ممبئی سے امریکی شہر لاس اینجلس پہنچے تو سیکیورٹی حکام نے ایئرپورٹ پر انھیں امیگریشن چھان بین کی غرض سے 3 گھنٹے تک روکے رکھا۔رپورٹس کے مطابق شاہ رخ کے ایک ہم نام شخص کا نام امریکا کی ‘نو فلائی لسٹ میں شامل ہے، واضح رہے کہ اس فہرست میں جن لوگوں کے نام شامل ہوں۔
ان پر امریکا میں فضائی سفر کرنے پر پابندی عائد ہوتی ہے۔تاہم اس کے بعد ہندوستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ ورما نے شاہ رخ خان سے ٹوئٹر پر معذرت کی اور کہا کہ کوشش ہے کہ اب دوبارہ ایسا نہیں ہوگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ رخ کے کام سے امریکا بھی بے حد متاثر ہے۔جوابا شاہ رخ نے کہا کہ کوئی بات نہیں سر، پروٹوکول کا احترام کرتا ہوں اور اس سے بالاتر نہیں ہونا چاہتا، بس تھوڑی سی تکلیف ہوئی، آپ کی تشویش کے لیے شکریہ۔واضح رہے کہ یہ تیسری بار ہے کہ شاہ رخ خان کو امریکا میں کسی ایئرپورٹ پر روکا گیا، اس سے قبل انھیں امریکی شہر نیویارک اور نیو جرسی کے ہوائی اڈوں پر بھی تفتیش کے لیے روکا جاچکا ہے۔2012 میں شاہ رخ خان کو نیویارک کے ایئرپورٹ پر اس وقت پوچھ گچھ کی غرض سے روکا گیا جب انہیں وہاں کی ایک یونیورسٹی میں طلبہ سے بات چیت کے لیے بلایا گیا تھا۔اس دوران شاہ رخ کا طلبہ سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب بھی میں اپنی کامیابی کو لے کر تکبر کرتا ہوں تو میں امریکا کا ایک دورہ کرلیتا ہوں۔‎



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…