جمعرات‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2026 

میں شاہ رخ خان کیساتھ کیسی فلم کرنا چاہتی تھی ؟ معروف ادکارہ نے حیران کن بات کہہ دی

datetime 18  جولائی  2016 |

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک ) بولی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی اگلی فلم میں بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے ہمراہ کام کرتی نظر آئیں گی، جس کی ہدایات ان کی پسندیدہ فلم ’جب وی میٹ‘ کے ہدایت کار امتیاز علی دیں گے۔انوشکا شرما نے بولی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز شاہ رخ خان کے ہمراہ فلم ’رب نے بنادی جوڑی‘ سے کیا تھا جس کے بعد وہ کنگ خان کے ساتھ ایک اور فلم ’جب تک ہے جاں‘ میں کام کرتی نظر آئیں۔این ڈی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ’میں ہمیشہ سے ہی شاہ رخ کے ساتھ ایک رومانوی فلم کرنا چاہتی تھی،’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ مجھے اْس طرح کی رومانوی فلم نہیں لگی جیسی میں چاہتی تھی کیوں کہ آدھی سے زیادہ فلم میں تو میں جانتی ہی نہیں تھی کہ لڑکا کون ہے، امتیاز علی کی فلم کافی رومانٹک ہے۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ ’امتیاز علی کو رومانوی فلمیں بنانا بہترین انداز سے آتا ہے، وہ لڑکے اور لڑکی کے آپس کے رشتے کو خوب سمجھتے ہیں اور شاہ رخ خان کو چونکہ رومانس کا کنگ کہا جاتا ہے تو مداحوں کے لیے یہ فلم بہترین ہوگی۔انوشکا شرما نے یہ بھی بتایا کہ امتیاز علی کہیں نہ کہیں ان کے اداکار بننے کی وجہ بھی ہیں۔انوشکا نے کہاکہ’میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں اداکارہ بنوں گی، لیکن جب میں نے جب وی میٹ دیکھی تو مجھے کرینہ کا کردار بے حد پسند آیا، میں نے سوچا یہ کچھ ایسا ہے جو میں بھی کرسکتی ہوں، اس لیے امتیاز میرے لیے بہت خاص ہیں۔واضح رہے کہ انوشکا کی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں برس اگست سے ہوگا۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…