اسلام آباد (آن لائن) ماڈل قندیل بلوچ نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے مجھے سکیورٹی فراہم کی جائے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قندیل بلوچ نے کہا کہ میری جان کو خطرہ ہے۔ مفتی عبدالقوی صاحب مجھے مختلف ذرائع سے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھجوا رہے ہیں۔ مجھے انڈر گراؤنڈ ہونے کا کہا جا رہاہے۔ قندیل بلوچ نے کہا کہ مجھے نامعلوم نمبر زسے کالیں بھی آ رہی ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ مجھے جان سے مار دیا جائے گا ۔ اس سے قبل مفتی عبدالقوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات مجھے قندیل بلوچ نے مسیج کر کے معافی مانگ لی ہے، جسے میں نے قبول بھی کیا ہے۔