جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

امجد صا بر ی کے بھا ئی نے راحیل شریف سے بڑی اپیل کر دی ، جا نئے کیا کہا ؟

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹر نگ ڈیسک )معروف قوال امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا ہے کہ امجد صابری کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھی،بھائی کا قتل پاکستان میں قوالی کا نقصان ہے لیکن اس طرح سے قوالی کا باب بند نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بزرگان دین کی دَین ہے، امجد صابری جیسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک کرے،ہرشہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔وہ جمعرات کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ قاتلانہ حملے میں ہلاک ہونے والے معروف قوال امجد صابری کے بھائی ثروت صابری نے کہا کہ بھائی کا قتل پاکستان میں قوالی کا نقصان ہے لیکن اس طرح سے قوالی کا باب بند نہیں ہوسکتا کیونکہ یہ بزرگان دین کی دَین ہے، یہ سلسلہ 11 سو سال سے چل رہا ہے اور چلتا رہے گا۔ ثروت صابری نے کہا کہ امجد صابری کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں مل رہی تھی،امجد صابری پر قاتلانہ حملے کے واقعے کی ایف آئی آر تاحال درج نہیں کی گئی۔ثروت صابری نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اپنے بھائی کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کردیا۔ثروت صابری نے کہا کہ امجد صابری کو قتل کرنے والے انسان نہیں ہو سکتے، امجد صابری اللہ والا بندہ تھا، کوئی دھمکی نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری جیسے لوگ روز روز پیدا نہیں ہوتے، حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک کرے،ہرشہری کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ امجد صابری کے چچا نے کہا کہ امجد صابری بڑوں کا ادب کرنے والا شخص تھا،لوگوں کے دلوں سے خوف خدا ختم ہو گیا ہے، امجد صابری سے لاہور آنے کا کہا تھا، امجد صابری نے لاہور آنے کا وعدہ کیا تھا، امجد صابری کو کچھ عرصے سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔یاد رہے کہ صابری گھرانے سے تعلق رکھنے والے غلام فرید صابری کے صاحبزادے اور معروف قوال امجد صابری کو گذشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔اس سے قبل رینجرز افسران نے امجد صابری کے گھر کا دورہ کیا اور ان کا موبائل فون اپنی تحویل میں لے لیا تاکہ فون کالز کا رکارڈ چیک کیا جاسکے۔دوسری جانب امجد صابری کی میت کو چھیپا کے سرد خانے سے ان کے گھر منتقل کردیا گیا، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اور لوگ دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…