ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ کی خوبرو اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور چلبلے اداکار رنویر سنگھ گزشتہ کافی عرصے سے ایک ساتھ دیکھے جارہے تھے ،دونوں کے درمیان بڑھتی نزدیکیوں کے باعث یہاں تک کہا جا رہا تھا کہ دونوں بہت جلد شادی کرلیں گے۔تاہم گزشتہ چند دن پہلے دونوں کے درمیان اختلافات کی خبروں نے میڈیا کے ساتھ ساتھ ان کے مداحوں کو بھی سخت مایوس کردیا۔حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا نے اپنے اور رنویر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ہمارے درمیان اس طرح کی افواہیں کیوں پھیلائی گئی ہیں ،میں اس بارے میں کوئی بات کرنا نہیں چاہتی۔انہوں نے مزید کہا کہ رنویر میری زندگی کا اہم حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے ایک ساتھ رام لیلی اور باجی را مستانی جیسی کامیاب ترین فلموں میں کام کیا ہے۔