ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے کہا کہ وہ سوناکشی سنہا کی فلم آکیرا کی ریلیز کے بے صبری سے منتظر ہیں۔بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یہ بیان دیا ہے کہ انہیں اپنی فلم ہولی ڈے کی ساتھی اداکارہ سوناکشی سنہا کی فلم آکیرا کا پہلا پوسٹر جو حال میں جاری ہوا اتنا ذیادہ پسند آیا ہے کہ وہ اب اس فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،فلم کی ہدایات اے آر مورگداس نے دی ہے،یہ تامل فلم مونا گرو کی ہندی ریمیک فلم ہے،فلم 2 ستمبر 2016 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائیگی۔