ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان ہر بار کوشش کرتے ہیں کہ کچھ نیا کریں اسی لیے انہوں نے دیسی ہیروئن کے ساتھ جوڑی کو خیر باد کہ کر اب گوری میموں کے ساتھ عشق کی پینگیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنی نئی فلم میں دبنگ خان چینی حسینہ کے ساتھ لڑائیں گے نین سے نین۔ بالی وڈ کے مشہور ہدایت کار کبیر خان نیسلطان کو کاسٹ کیا ہے اپنی نئی فلم ٹیوب لائٹ میں، جس کے لیے پہلے کاسٹ کیا جارہا تھا دپیکا پدوکون کو لیکن انہوں نے صلو بھائی کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیا۔اس انکار کے بعد مووی کے لیے کبیر خان نے اب چینی اداکارہ کا انتخاب کرلیا ہے جو سلمان خان کے ساتھ پیار کی نئی داستان کریں گی شروع لیکن اس کا نام ابھی صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے جبکہ یہ فلم اگلے سال عید پرریلیز ہوگی۔