ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پر موجود صارفین بالی ووڈ فلموں اور اداکاروں کا مذاق اڑانے کا ایک موقع بھی نہیں چھوڑتے اور ان کا نیا نشانہ ریتک روشن کی فلم موہن جودڑو کا ٹریلربن گیا ہے۔فلم کے ٹریلر کے ریلیز ہوتے ہی اسے اب تک ہزاروں افراد اسے دیکھ چکے ہیں ساتھ ساتھ اسے کافی پسند بھی کیا جارہا ہے لیکن کئی ایسے بھی ہیں جو اس میں موجود مناظر کا مذاق بنانے سے باز نہیں آئے ان حضرات نے فلم میں بولڈ مناظر کی عکسبندی سے لے کر آشوتوش کی طویل فلمیں بنانے کا بھی خوب مذاق بنایا۔صارفین کا کہناہے کہ فلم کے ٹریلر نے اس بات کو واضح کردیا کہ وادء سندھ کی تہذیب کا اختتام ہریتک کے غصے والے چہرے کے باعث ہوا۔ایک صارف کا ٹریلر پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا ’5 گھنٹے کا ٹریلر ا?خر کار ختم ہوگیا، مگرمچھ نے بہت اچھی پرفارمنس دی، سنا ہے دوسرے ٹریلر میں ڈائناسار ہوگا۔واضح رہے کہ فلم ’’موہن جوداڑو 12 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔