ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فلم نگری کے مشہور گلوکاروں نے عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کے بہیمانہ قتل پر پاکستان کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم نگری بھی سوگوار ہے اور نامور گلوکاروں نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ امجد صابری کاقتل ایک ناقابل تلافی نقصان ہے، انہوں نے نہ صرف میرے ساتھ شو میں پر فارمنس دی تھی بلکہ میں اور میرے اہل خانہ ان کے ساتھ اپریل 2004 میں کراچی میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں بال بال بچے تھے۔بالی ووڈ اداکارہ رچا چڈہ کا بھی ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ ایک فن کار کومار سکتے ہیں لیکن اس کا فن ابدی ہوتا ہے جو ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور امجد صابری کا قتل موسیقی کا بڑا نقصان ہے جبکہ گلوکارو اداکار ایوش مان کھرانہ نے بھی اپنی ٹویٹ میں معروف قوال کے قتل کی مذمت کی۔بالی ووڈ موسیقار اور گلوکار امیت تری ویدی نے بھی اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ دنیا ایک اور عظیم گلوکار سے محروم ہوگئی ہے جب کہ نامور گلوکار ارمان ملک نے بھی ٹوئٹر پر امجد صابری کے قتل پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ دن یہاڑے کراچی کے علاقے لیاقت ا?باد میں معروف قوال امجد صابری کی گاڑی پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔