کراچی(این این آئی)مفتی عبد القوی کو ماڈل گرل قندیل بلوچ کے ساتھ تصاویر بنوانا مہنگا پڑھ گیا ،وزارت مذہبی امور نے مفتی عبدالقوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی ہے، نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے مفتی عبد القوی کی رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مفتی عبد القوی کو عید کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے منع کر دیا گیا ہے۔معاملہ تحقیقات کے لئے علما و مشائخ کانفرنس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ماڈل قندیل بلوچ اور مفتی عبدالقوی کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آئی تھیں، جس نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی تھی۔