لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی اورفلم کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ غیر سنجیدہ لوگوں سے ہمیشہ دور رہنے کی کوشش کرتی ہوں ،ہمیشہ اپنے کام سے کام رکھا ہے اور ایسے ہی لوگ پسند ہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ غیر سنجید ہ لوگ زندگی میں کبھی ترقی نہیں کر سکتے اس لئے میں سنجیدہ لوگوں کیساتھ رہنا پسند کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنی آنے والی فلموں سے بہت امیدیں وابستہ ہیں ‘میرے خیال میں میں نے ان فلموں میں اپنے کام سے خوب انصاف کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کسی بھی فلم کی کامیابی کیلئے اچھی کہانی کا انتخاب نہایت ضروری ہوتا ہے اور اگر فنکار اچھے ہوتو فلم ضرور کامیابی سے ہمکنا ر ہوتی ہے ۔