لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ انجیلینا جولی کا کہنا ہے کہ میرے چھ بچوں میں سے کوئی بھی اداکاری کے میدان میں آنے کا شوق نہیں رکھتا ہے۔ ایک انٹرویو میں معروف ہالی ووڈ اداکارہ و فلم ساز انجیلینا جولی نے کہا ہے کہ ان کے چھ بچوں میں سے کوئی بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اداکاری کے میدان میں آنے کا شوق نہیں رکھتا۔انجیلینا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرا کوئی بھی بچہ اداکار نہیں بننا چاہتا، بلکہ میرے بچوں میں زیادہ تر موسیقی میں دلچسپی رکھتے ہیں اور موسیقار بننے کی آرزو رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میری اولاد کو فلم دیکھنے کی حد تک شوق ہے شاید ہی کوئی بچہ اس طرف آئے۔